بوائے فرینڈ سے ملکر منگیتر کو اغوا کرنے والی لڑکی پولیس کی گرفت میں آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛انڈیاٹی وی)

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں لڑکی نے اپنے ہونے والے شوہر کو بوائے فرینڈ کی مدد سے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکا جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

چھتیس گڑھ کے درگ ضلع سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اپنے ہی منگیتر کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی ۔

چھتیس گڑھ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو اپنا منگیتر پسند نہیں تھا جس پر اس نے بوائے فرینڈ کے ساتھ اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکا اغوا کاروں کے چنگل سے بچ کر پولیس کے پاس پہنچا اور تمام واقعات سے آگاہ کیا جس پر حکام نے کارروائی کی۔

لڑ کے منگیتر کی درخواست پر پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کی اور کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے علاقے جامول  کی ہیما نامی لڑکی ہیما نے اپنے بوائے فرینڈ درگیش کے ساتھ ملکر اپنے منگیتر ٹوکیش کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ٹوکیش موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کچھ کار سوار افراد نے اسے روک پر مار پیٹ کے بعد اغوا کرنے کی کوشش کی۔

Related Posts