کورنگی میں 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4-member robbery gang arrested in Korangi

کراچی : کورنگی پولیس نے علاقے میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے 4کمسن ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

اے ایس پی کورنگی بابر جاوید جویو کی قیادت میں کورنگی پولیس نے بہترین کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کو گرفتار کیا۔

اے ایس پی کورنگی بابر جاوید جویہ نے گرفتار کم عمر ملزمان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان 13 سے 20 سال کے لگ بھگ ہیں،ان گرفتار ملزمان میں رضوان،ساگر مسیح،وسیم شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیاجبکہ گرفتار چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اے ایس پی کورنگی بابر جاوید جویہ نے کہا کہ ملزمان شہریوں کو راہ چلتے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے، انہوں نے کہا کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ نو عمر لڑکے کسی بڑے گینگ یا سرگناکی سرپرستی میں کارروائیاں کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کا غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات کو گرفتار کرنیکا حکم

تفتیش سے ان ملزمان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کا بھی جلد پتہ چل جائے گا اور ان کے خلاف بھی پولیس جلد ایکشن لے گی۔

Related Posts