ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز، ماسک نہ پہننے پر 44افراد پر مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 47 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 940 جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ، 119 مزید شہری جاں بحق

لاہور: پنجاب میں کورونا وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث صورتحال مزید خرابی کی جانب بڑھ رہی ہے، جبکہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ماسک نہ پہننے پر درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔

لاہو ر میں فیس ماسک نہ پہننے پر پہلا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔ اسلام پورہ کے رہائشی محمد جاوید کے خلاف ایف آئی آر درج کی جس میں کہا گیا ہے کہ محمد جاوید عالمگیر سڑک پر بغیر ماسک کے جارہا تھا، اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی گئی اور مقدمے کا اندراج کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے حکومتی گائیڈلائنزپر من وعن عملدرآمد کروایا جائے گا۔اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

واضح رہے کہ کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 83 مقدمات درج کرلیے گئے، جبکہ ماسک نہ پہننے پر44 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔پولیس نے مقدمات پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے، فردوس عاشق

Related Posts