پولیس کی کارروائی، جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 4خواتین اور 5مرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی کارروائی، جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 4خواتین اور 5مرد گرفتار
پولیس کی کارروائی، جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 4خواتین اور 5مرد گرفتار

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد مخبر کی اطلاع پرپولیس کا ایکشن، ٹرالی اڈے کے قریب جسم فروشی کے دھندے میں ملوث 04 خواتین اور 05 مرد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اشتہاری مجرم فریاد حسین کی موجودگی کی اطلاع پر چندا نامی عورت کے ڈیرے پر کارروائی کی گئی، جہاں مرد و خواتین جسم فروشی کی ڈیلنگ میں مصروف مصروف تھے۔

گرفتار ملزمان میں راجہ وقار، فدا گل، نیاز، شاہ حسین، عدیل، ساجدہ، سمیرا، انمول اور ارم حسن شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اٹک میں 11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنالی،3 گرفتار

Related Posts