پولیس کی کارروائی،جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3ارکان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی کارروائی،جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3ارکان گرفتار
پولیس کی کارروائی،جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3ارکان گرفتار

کراچی: سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم اور برانڈ نیو بائیک چھیننے والے منظم گروہ کے 3اہم کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق ملزمان کی شناخت معاذ، تفسیر، حسنین کے ناموں سے ہوئی ملزمان کا دوران واردات شہریوں کو چھوٹی موٹی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا اور ناگن پر دوران واردات شہری پر فائرنگ کی اور زخمی کردیا تھا، حسنین اور تفسیر اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوئے،اور عرصہ دو سال سے بلاخوف وارداتیں کررہے ہیں۔

منظم گروہ کا سرغنہ چمن پٹھان ہے،جو نوجوان لڑکوں کو اسٹریٹ کرائم کی ترغیب بھی دیتا ہے اور تربیت بھی، چمن پٹھان منشیات بیچتا، واردات کیلئے اسلحہ کرائے پر دیتا، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی خریدتا ہے۔

گروہ کا ایک اور کارندہ عثمان موقع سے فرار ہوگیا، جو چمن پٹھان کا دست راست ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 عدد چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے۔

برآمد 2 برانڈ نیو موٹرسائیکل میں ایک کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں جبکہ دوسری موٹر سائیکل کا مقدمہ شریف آباد تھانہ میں درج ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور، بندر روڈ پر پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے رہے ہیں۔

Related Posts