پولیس اور رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 16افراد زیر حراست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police rangers
police rangers

کراچی:ملیرپولیس نے ملیر میمن گوٹھ،درسانوں چھنا،شیدی گوٹھ،سمو گوٹھ،جام گوٹھ،سومار کندرانی سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران13ملزمان جبکہ جمعہ گوٹھ میں پولیس و سندھ رینجرز کے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران3افراد کو حراست میں لے لیا۔

ہفتہ کی صبح ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی ہدایا ت پر پولیس کی بھاری نفری نے ملیر میمن گوٹھ،درسانوں چھنا،شیدی گوٹھ،سمو گوٹھ،جام گوٹھ،سومار کندرانی سمیت مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا گھر گھر تلاشی کے دوران 13افراد کو حراست میں لیا گیا۔آپریشن میں مرد اہلکاروں کے ساتھ خواتین اہلکار وں نے بھی حصہ لیا۔

مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی قبل ازیں ایس ایس پی کورنگی کیپٹن(ریٹائرڈ)فیصل عبداللہ چاچڑکی ہدایت پر الفلاح کی حدود جمعہ گوٹھ میں پولیس و سندھ رینجرز کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا آپریشن میں ایس ڈی پی او الفلاح ایس ایچ او الفلاح اور پولیس و سندھ رینجرز کی اضافی نفری اور لیڈیز اسٹاف کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔

دوران کومبنگ آپریشن تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک عدد تیس بور پسٹل مع ایمونیشن اور چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان میں ذیشان ولد نعیم الدین، نادر ولد نواب اور محمد شہزاد ولد محمد اسلام شامل ہیں

Related Posts