پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police and Rangers arrested 3 members involved in extortion in karachi

کراچی :میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی،شہر میں بھتہ خوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار،ملزمان میں نثار عرف استاد، وقار علی اور یاسر علی شامل ہیں۔

گرفتار بھتہ خوروں نے 09 فروری 2021 کو ملیر سٹی میں دکاندار کو بھتے کی پرچی بھیجی تھی۔بھتہ نہ دینے پر ملزمان کیجانب سے 28 فروری 2021 کو شہری کی دکان پر فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف بھتہ خوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 102/2021 تھانہ ملیر سٹی میں درج کیا تھا۔گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے بہادرآباد میں دو بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا

گرفتار ملزمان نے ملیر سٹی میں گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان تھانہ ملیر سٹی میں گھر میں ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 119/2021 میں بھی ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان سے واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور ڈکیتی میں گھر سے لوٹا گیا موبائل فون برآمد۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان میں نثار عرف استاد، وقار علی اور یاسر علی شامل ہیں۔

Related Posts