چناب نگرمیں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police
police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چناب نگر: پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی جانب سے منشیات کے خاتمہ کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

چناب نگر میں کریک ڈائون کے دوران مختلف علاقوں سے 8ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔اے ایس آئی نصراللہ خان،اے ایس آئی حسن علی،اے ایس آئی سیف اللہ،اے ایس آئی ریاض احمد،اے ایس آئی ممتاز علی اے ایس آئی قلب عباس نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائیاں کیں۔ملز

مان کے قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان میں اختر، مظہر، اکرام، اعجاز، زاہد، ساجد،ظفر اور عباس شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی،لالیاں،بھوانہ اور تھانہ لنگرانہ میں مقدمات درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے اراضی کے قابضین مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے سرگرم

چناب نگر پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی ناسوروں کے مکمل خاتمہ کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے علاقے میں منشیات فروشی کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع دیں۔

Related Posts