پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پرخدمات انجام دے رہی ہے، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پرخدمات انجام دے رہی ہے، سپہ سالار
پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پرخدمات انجام دے رہی ہے، سپہ سالار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پرخدمات انجام دے رہی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کے پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ کو اس دوران مختلف شعبوں سے متعلق بریف کیا گیااور مستقبل کے منصوبوں اورجدت لانے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار نے اس موقع پر نئے تیار کیے گئے دفاعی ساز وسامان کے ڈسپلے لاؤنج کا دورہ کیا جہاں انہیں برآمدات کے بین الاقوامی منصوبوں کیلئے پی او ایف کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران پاک فوج کی آپریشنل ضروریات کے تناظر میں جدیدٹیکنالوجی کے حصول اور کم خرچ پائیدار پروڈکشن پرغورکیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پیداوار کو بڑھانے میں پی او ایف انتظامیہ وعملے کی لگن کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان میں پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پرخدمات انجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوارمیں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔

Related Posts