وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف امریکا روانہ ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف امریکا روانہ ہو گئے
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف امریکا روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی اپنے امریکی ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف دورے کے دوران پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مشیر برائے قومی سلامتی اپنے امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے، معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے آخری ملاقات مئی میں جنیوا میں ہوئی تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی جبکہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ ڈاکٹر معید یوسف امریکی کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے میں معید یوسف امریکی تھنک ٹینکس، میڈیا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related Posts