وزیرِ اعظم کے ترجمان کا پناہ گاہوں میں حفاظتی سامان تقسیم نہ کرنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کے ترجمان کا پناہ گاہوں میں حفاظتی سامان تقسیم نہ کرنے کا انکشاف
وزیرِ اعظم کے ترجمان کا پناہ گاہوں میں حفاظتی سامان تقسیم نہ کرنے کا انکشاف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے فوکل پرسن (ترجمان) نسیم الرحمٰن کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وعدے کے مطابق حفاظتی سامان تقسیم نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمٰن نے گزشتہ روز 7 پناہ گاہوں  کے لیے خصوصی مہم کے آغاز پر بڑی تعداد میں صفائی میں استعمال ہونے والی اشیاء فراہم کرنے کا وعدہ کیا، تاہم یہ وعدہ پورا نہیں کیا جاسکا۔

وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمٰن نے وعدہ کیا تھا کہ پناہ گاہوں کے لیے 10 ہزار صابن، 5 ہزار فیس ماسک، بڑی تعداد میں ڈٹرجنٹ، برتن دھونے کے صابن اور جراثیم کش اسپرے کے ساتھ ساتھ دیگر کیمیکل فراہم کیے جائیں گے، تاہم اس کے برعکس برائے نام اشیاء تقسیم کی گئیں۔

وعدے کے برعکس صرف بارہ کہو پناہ گاہ میں فوٹو سیشن کے لیے چند درجن اشیاء تقسیم کی گئیں، تاہم ترلائی پشاور موڑ، آئی الیون اور ترنول پناہ گاہ میں وعدے کے مطابق ایک بھی پیکٹ فراہم نہیں کیا گیا جبکہ وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن بھی فوٹو سیشن کے بعد غائب ہو گئے ہیں۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دیگر 4 پناہ گاہوں میں بھی ایسی کوئی اشیاء تقسیم نہیں کی گئیں تاہم کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جراثیم کش راہداری ضرور تعمیر کی جارہی ہے۔ 

Related Posts