وزیراعظم کی انا لاشوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ انہیں آنا پڑے گا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی انا اشوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ انہیں آنا پڑے گا، مریم نواز
وزیراعظم کی انا اشوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ انہیں آنا پڑے گا، مریم نواز

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف ہزارہ برادری کی داد رسی کے لئے کوئٹہ دھرنے میں پہنچ گئیں، مریم نواز نے دھرنے کے مظاہرین اور لواحقین سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہئے کہ ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری بھی پاکستان کے شہری ہیں، انہیں تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ان لوگوں کے غم میں شریک ہونا وزیر اعظم کا فرض ہے، انہیں لواحقین کے سروں پر ہاتھ رکھنا چاہئے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کے پیارے چلے گئے، میں آپ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔ میرے پاس آپ کی دلجوئی کیلئے کوئی الفاظ نہیں۔آپ کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پر گزرتی ہے، صرف وہی جانتا ہے۔ میرے والد نے آپ لوگوں کیلئے خصوصی سلام بھیجا ہے۔ صرف ہم نہیں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مریم نوا ز نے کہا کہ سانحہ مچھ میں غریب کان کنوں کے گلے کاٹے گئے، تصاویر نہیں دیکھی جا سکتیں۔ ہزارہ برادری کے لوگوں کو محدود کیا جا چکا ہے۔ انھیں آزادانہ نقل وحرکت کی آزادی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا افسوس ہے کہ آپ کسی بے حس شخص کو پکار رہے ہیں اور اس کے پاس وقت نہیں ہے۔ خدارا ریاست کے شہریوں کو تحفظ دیا جائے۔ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے شخص پر افسوس ہے جو تنقید کے ڈر سے یہاں نہیں آ رہا لیکن ان کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے غموں میں شریک ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہاں آنا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے، ہم شہدا تدفین نہیں کریں گے۔ کیا وزیراعظم کی انا اشوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ وزیراعظم کو یہاں آنا پڑے گا، احتجاج کرنے والے کوئی بڑی چیز نہیں مانگ رہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Posts