وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے وفاقی وزیر مذہبی مفتی عبد الشکور کی حادثے میں وفات پر تعزیت کی ہے۔
شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جا کر ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمبل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:
چیف جسٹس دل بڑا کرکے فل کورٹ بنائیں، سیاستدان مل بیٹھیں، سراج الحق
وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کابینہ کے ایک اہم رکن تھے، وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے، ان کی اچانک حادثے میں رحلت پر دل غمگین ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدریاں مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔