نواز شریف کی زیر قیادت ن لیگ کا اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق۔ ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی زیر قیادت ن لیگ کا اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق۔ ذرائع
نواز شریف کی زیر قیادت ن لیگ کا اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق۔ ذرائع

لندن: نواز شریف کی زیر قیادت ن لیگ نے اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ڈیڑھ سال پورے ہونے سے قبل عام انتخابات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا نے معتبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کا دورہ، نیول چیف کی انڈوپیسک سی پاور کانفرنس میں شرکت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان موجودہ حکومت پر فی الفور انتخابات منعقد کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ن لیگی حکومت تحریکِ انصاف سمیت کسی کا بھی دباؤ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔

برطانیہ میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ن لیگی وفاقی وزراء اور قائدین کو نواز شریف نے ہدایت کی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار نہ کیا جائے جبکہ دیگر اہم فیصلے بھی ہوئے۔

ن لیگی قیادت نے فیصلہ کیا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار موجودہ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔ مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل کا ٹاسک دے دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا گیا۔

Related Posts