ن لیگی قیادت نے وزیر اعظم کا بیانیہ اپنا لیا، قوم کو مبارک ہو۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی قیادت نے وزیر اعظم کا بیانیہ اپنا لیا، قوم کو مبارک ہو۔فردوس عاشق اعوان
ن لیگی قیادت نے وزیر اعظم کا بیانیہ اپنا لیا، قوم کو مبارک ہو۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ اپنا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج خود مسلم لیگ (ن) کے اندر سے مطالبہ ہو رہا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو واپس لائیں۔

شہباز شریف کو واپس لانے کے مطالبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ ن لیگ نے بھی اپنا لیا، یہ بات قوم کو مبارک ہو کہ مسلم لیگ (ن) بھی تبدیل ہو رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر تبدیلی آرہی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔ قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی رواں ماہ وطن واپسی کی تصدیق کردی۔

سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے  گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دل کا آپریشن ہونا ہے جس کے بعد وہ وطن واپسی کا سفر اختیار کریں گے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف رواں ماہ وطن واپس آجائیں گے۔رانا ثناء اللہ 

Related Posts