اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ 38 حکومتی ارکان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 38 حکومتی ارکان اسمبلی کی فہرست سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 10 پارلیمنٹرینز کو اگلے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے دعویٰ کیا کہ 16 ارکان قومی اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ن لیگ نے حکومت کے ہم خیال ارکان کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے مسودے کو حتمی شکل دی تھی جس پر 80 سے زائد اراکین قومی اسمبلی نے دستخط کیے تھے۔
مزید پڑھیں:سیاسی ٹاکرے کا حتمی مرحلہ، عدم اعتماد سے کون فائدہ اٹھائے گا،نقصان کس کو ہوگا؟