جاوید لطیف کا تحریکِ عدم اعتماد پر 90 حکومتی اراکین کی حمایت کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاوید لطیف کا تحریکِ عدم اعتماد پر 90 حکومتی اراکین کی حمایت کا دعویٰ
جاوید لطیف کا تحریکِ عدم اعتماد پر 90 حکومتی اراکین کی حمایت کا دعویٰ

اسلام آباد: اپوزیشن رہنما وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کیلئے متحرک ہیں، ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پر 90 حکومتی اراکین ہماری حمایت کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت کے 50 فیصد اراکین اپنے ہی قائد کے خلاف ہوجائیں، تو ان کو لوٹا نہیں کہہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے پی کے بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی نے امیدواروں کا اعلان کردیا

پروگرام میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف سے مختلف سوال و جواب کیے گئے۔ ن لیگی رہنما نے واضح طور پر دعویٰ کیا کہ 90 سے زائد حکومتی اراکین وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت کرینگے۔ 

قبل ازیں اپوزیشن جماعتیں بالخصوص مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) وزیر اعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد لانے پر متفق نظر آئیں۔ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے مابین تحریک پر اتفاقِ رائے ہوگیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کیلئے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے بھی رابطے کیے تاہم ن لیگ اور جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ سمیت کسی نے بھی جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصدیق نہ کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو انتشار کی سیاست کرنے والا مسترد اور مایوس ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

 ملتان کے دورے کے موقعے پر 2 روز قبل مختلف یونین کونسلز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقتدار میں آمد سے حکومت گرانے کی بار بار کوششیں کرنے والی اپوزیشن ناکام رہی۔ اگر نمبر گیم پوری ہوتی تو اپوزیشن حکومت میں ہوتی۔

Related Posts