تحریکِ انصاف اور ن لیگ کے درمیان راشن کی تقسیم پر لفظی جنگ شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف اور ن لیگ کے درمیان راشن کی تقسیم پر لفظی جنگ شروع
تحریکِ انصاف اور ن لیگ کے درمیان راشن کی تقسیم پر لفظی جنگ شروع

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کے درمیان راشن کی تقسیم پر لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنا بٹ نے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا  کہ یہ تمہارے باپ کا مال نہیں جس سے تم اپنی تشہیر کر رہے ہو۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا بٹ نے کہا کہ میں بھی یہی کہوں گی کہ یہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ ہے جس پر وزیرِ اعظم عمران خان تحریکِ انصاف اور وفاقی حکومت کی تشہیر کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر لفظی حملے کا جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ تمہاری نظر ہمیشہ دوسروں کے پیسوں پر رہتی ہے جبکہ یہ تمہارے ٹیکس کا پیسہ نہیں ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ یہ کسی نجی ادارے کا راشن ہے جس پر اپنی مرضی سے اس ادارے نے پرنٹنگ کروائی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی نے کہا کہ اگر تمہارے ماں باپ نے عقل اور تمیز سکھائی ہوتی تو لوگ آج تمہیں برا بھلا نہ کہتے۔ 

 

Related Posts