ن لیگ اور جے یو آئی نے سینیٹ الیکشن مارچ سے قبل کرانے کی مخالفت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ اور جے یو آئی نے سینیٹ الیکشن مارچ سے قبل کرانے کی مخالفت کردی
ن لیگ اور جے یو آئی نے سینیٹ الیکشن مارچ سے قبل کرانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ الیکشن مارچ سے قبل کرانے کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مارچ سے قبل کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پارلیمان کو بائی پاس کر رہی ہے۔ حکومت نے پہلے بھی ہمیشہ پارلیمان کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کبھی ڈائیلاگ کی بات نہیں کی۔ ہم مکمل طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ ہیں، جبکہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سینیٹ الیکشن مارچ سے قبل کرانے کی مخالفت کی۔

جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ آئینی ادارہ ہے جس کے انتخابات مقرہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے۔ انتخابات وقت سے قبل کروانے کی کوشش شروع ہو گئی لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئین کے تحت سینیٹ کے نصف ممبران مارچ میں سبکدوش ہوجائیں گے۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مارچ کے دوران نئے سینیٹرز کا انتخاب ہوگا، اس کے بعد سینیٹ کے انتخابات ہوں گے۔ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ غیر قانونی اقدامات سے لگایا جاسکتا ہے۔ قبل از انتخابات کرانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ سینیٹ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ سے کرانے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ 

Related Posts