مسلم لیگ (ن) کے پیر عادل شاہ اسلام آباد کے میئر منتخب ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ (ن) کے پیر عادل شاہ اسلام آباد کے میئر منتخب ہوگئے
مسلم لیگ (ن) کے پیر عادل شاہ اسلام آباد کے میئر منتخب ہوگئے

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے پیر عادل شا ہ اسلام آباد کے میئر منتخب ہوگئے، ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کے عہدے کے لیے الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جبکہ میئر اسلام آباد کے عہدے کے لیے 3 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔

میئر اسلام آباد کے الیکشن کے سلسلے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہو ئی، جبکہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پیر عادل شاہ میئر اسلام آباد منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کے میئر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے پیر عادل شاہ،کے مد مقابل امیداروں میں پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود اور سید ظہیر شاہ آزاد حیثیت میں سامنے آئے۔

میئر اسلام آباد کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے پیر عادل شاہ 43ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے امیدوار ملک ساجد محمود کو 26ووٹ کاسٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے میئر کی نشست مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے شیخ انصر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔جو دوبارہ مسلم لیگ ن کے کے امیدوار نے حاصل کرلی ہے۔

Related Posts