مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN rejects govt move to ban public meetings
Maryam-Aurangzeb

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے حکومتی سبسڈی پیکیج کو دن دیہاڑے ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15سے18 ارب کا پیکیج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑی ڈکیتی ہے۔

عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی گئی ،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کیلئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا،عمران مافیا نے نے چینی کی برآمدپر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کے لئے لگایا ۔

اتنے فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے دو ہفتے کی تاخیر کیوں کی ؟، اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو 31جنوری کو 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری کیوں دی گئی؟۔

انہوں نے کہا کہ سوال ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا فائدہ کسے ہوا، 11 لاکھ ٹن چینی کے برآمدی کوٹہ کی منظوری سے پہلے کتنی چینی باہر بھجوائی گئی؟ ۔

ملک میں آٹا اور چینی ختم کر کے اب عمران مافیا نے درآمد پرپاپندی لگا دی ہے ،عمران صاحب نے چینی کی درآمد پر پاپندی چینی قیمتوں میں اور اضافہ کے لئے لگائی ہے ،آٹا، چینی غائب، سمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:طبیعت کی خرابی کے باعث ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، استعفیٰ نہیں دیا۔شبر زیدی

چینی اور آٹا باہر بیچ کرجیبیں بھرنے والوں نے حکومت سے سبسڈیز بھی لے لی ۔حکومت میں بیٹھا چینی اور آٹا مافیا ایک طرف عوام کو لوٹ رہا ہے تو دوسری طرف خزانے پرہاتھ صاف کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ درآمد پر پابندی کا مطلب مافیا ملک میں چینی کی موجودہ زیادہ قیمت ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔

درآمد پر پابندی کا مطلب یہ ہے کہ چینی اور آٹا مافیا اپنی کی قیمت مزید بڑھائے گا ،عمران صاحب نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے ،2019میں جو برآمد ہوئی اس پر حکومت نے چینی ملوں کو سبسڈی ادا کی ۔

مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی ناہلی ، نالائقی اور چوری ہے ،مہنگائی کی اصل وجہ بجلی، گیس کے نرخ میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے ،قوم کو ابھی تک نہیں بتایا کہ کس نے ذخیرہ اندوزی کی ، کس نے مال کمایا، کس نے کتنا آٹا اور چینی باہر بیچی ؟۔

Related Posts