نوشہرہ پی کے 63 کا ضمنی انتخاب،غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مارلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے نوشہرہ پی کے 63 کا میدان مار لیا
غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے نوشہرہ پی کے 63 کا میدان مار لیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار نے مخالف امیدوار پر فتح حاصل کرلی۔

پی کے 63 نوشہرہ کے 102 میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لے کامیاب ہوئے ہیں۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

ن لیگی امیدوار کی جیت پاکستان تحریک انصاف کے لیے بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ نوشہرہ کو مرکز اور خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ضمی انتخابات پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے انتقال بعد ہوئے تھے اور یہ حکمران جماعت کے لیے ٹیسٹ کیس تھا۔

پی کے 63 نوشہرہ میں 102 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی تھی اور پریزائیڈنگ افسر کا اس حوالے سے کہا تھا کہ عملے کے دیر سے پہنچنے کے باعث تاخیر ہوئی۔

پی کے 63 نوشہرہ کی نشست سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما میاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری کی مبینہ ویڈیوز جاری کردیں

Related Posts