نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، پرویز خٹک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، پرویز خٹک
نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، پرویز خٹک

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، نوشہرہ الیکشن میں جو ہوا، اس کا نتیجہ جلد سب کے سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے، ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حلقہ نوشہرہ پی کے 63 میں دھاندلی سے الیکشن جیتا گیا۔ ہمیں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔ن لیگ کو بے نقاب کریں گے۔

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، ان ووٹوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام لسٹیں چیک کیں، ووٹوں کی چوری کی گئی، 2 روز میں لسٹیں چیک کیں تو ان کی چوری سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ثبوتوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ تمام ریکارڈ اور ثبوتوں کے ساتھ کل الیکشن کمیشن جائیں گے۔ مجھ سے کوئی نہیں جیت سکتا، ن لیگ نے دھاندلی کی ہے۔

مزید پڑھیں: اجتماعی کوششوں سے کرپشن فری پاکستان کے خواب کو یقینی بنایا جا سکتاہے، چیئرمین نیب

Related Posts