ن لیگ نے پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ نے پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی
ن لیگ نے پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعلی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آج تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جانی تھی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 19 دسمبر کو وزیر اعلٰی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ۔

Related Posts