مسلم لیگ ن تب ہار تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا جائے گا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کا رد کردیا، اللہ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی، مریم نواز
زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کا رد کردیا، اللہ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ تھاکہ مسلم لیگ (ن) ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر کو ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیں اور یاد رکھیے مسلم لیگ ن اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی۔ انشاءاللہ !

 

علاوہ ازیں مریم نواز  نے  این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کیا یہاں بھی دھند چھا گئی تھی جو عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ یہ سیٹ جلد واپس مسلم لیگ ن کے پاس آئے گی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے 249 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ خاموش ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس کے اہلکار کا اختیارات سے تجاوز،12 سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا دی

Related Posts