شریف برادران نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو دوبارہ برطانیہ طلب کرلیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PML-N to convene party meeting in London
شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو دوبارہ برطانیہ طلب کرلیا، شریف برادران کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے برمنگھم میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سینئر رہنماء خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق کو برمنگھم پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کے علاوہ عطاء اللہ تارڑ ودیگر سینئر رہنما بھی قیادت کے حکم پر برمنگھم جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل رحمان نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چھوڑ کر مذہبی جماعتوں کو ہم نوابنالیا

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے برمنگھم نہیں جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے رہنماؤں کی جمعرات کو برطانیہ روانگی کا امکان ہے، اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل ودیگراہم معاملات پر مشاورت ہوگی۔

ملک میں مہنگائی پر وفاقی کومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی، مرکزی رہنماء خواجہ آصف اپنے اوپر پارٹی رہنماؤں کی تنقید کا معاملہ قیادت کے سامنے رکھیں گے۔