میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اظہار رائے کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا غلطی کو ٹھیک کرکے تمہاری معاشی دہشت گردی کو واپس لائیں، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید
کیا غلطی کو ٹھیک کرکے تمہاری معاشی دہشت گردی کو واپس لائیں، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان رکن اسمبلی مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اظہار رائے کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے، پی آئی ڈی صرف اپوزیشن کو گالیاں دینے استعمال ہوئی ہے، صحافیوں کو پارکس میں گولیاں ماری جارہی ہیں، حملے ہو رہے ہیں، آپ کو صحافیوں کو تحفظ دینا ہو گا، وزارت صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے جلدی قانون سازی کرے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی کٹوتی کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ پہلے وزیر اطلاعات جب بنے تھے صحافی سڑکوں پر تھے۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ کا مقصد پارلیمنٹ کی کارروائی عوام تک پہنچانا تھا لیکن 2018 سے 2021 تک پارلیمنٹ حکومت کی ترجیح نہیں رہی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کا مسئلہ ڈیجیٹل نہیں پروڈکشن ہے۔ پی ٹی وی میں 121 پروڈیوسر کام کر رہے ہین ، اگر انھوں نے 21 پروڈکشن بھی دی تو میں استعفیٰ دے دوں گی۔ وزیر اعظم نے بڑی پاکستانیت کی بات کی، مسلم لیگ (ن ) نے کلچر فلم پالیسی کا کام کیا تھا ، ہم آرٹسٹ فنڈ لائے تھے۔ وہ آرٹسٹ فنڈ بجٹ میں نظر نہیں آ رہا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ ہے، صحافیوں کو پارکس میں گولیاں ماری جا رہی ہیں ان پر حملے ہو رہے ہیں ۔ ایک سال میں 140 حراسگی کیس آئے، صحافیوں کی سنسر شپ جان کا مسئلہ ہے، وزارت صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے جلدی قانون سازی کرے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اظہار رائے کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے ، ایسا قانون نہ لائیں جو اظہار رائے کی آزادی کا قتل عام کرے ،پی آئی ڈی صرف اپوزیشن کو گالیاں دینے استعمال ہوئی ہے،۔آج بھی ہمارے بچے کسی بھی معلومات کے کیے غیر ملکی مواد پر انحصار کر رہے ہیں،آپ کو صحافیوں کو تحفظ دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے اور کسٹمز حکام کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Related Posts