ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری کے بعد رہائی کی وجوہات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسکہ: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور شہباز شریف کے ترجمان عطا اللہ تارڑ کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔ عطا اللہ تارڑ این اے 75 کے ضمنی انتخابات کے لئے کمپین پر نکلے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے عطا اللہ تارڑ کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا تھا تاہم لائیسنس پیش کرنے پر رہا کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عطا اللہ تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتار کیا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کے وقت عطااللہ تارڑ کی گاڑی میں موجود اسلحے کا لائیسنس نہیں تھا ۔ تاہم  بعد ازاں لائیسنس پیش کرنے پر ان کو رہا کردیاگیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ این اے 75 پر مسلم لیگ ن کی جانب سے کمپین پر نکلے ہوئے تھے کہ پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی کل ڈسکہ وزیرآباد کا دورہ کریں گی تاکہ این اے 75 میں مسلم لیگ ن بڑے مارجن سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدارکا پی ڈی ایم جلسے میں بھیس بدل کر آنا خوش آئند ہے۔عطاء اللہ تارڑ

عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی  ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عطاء تارڑ  کو بغیر وارنٹ گرفتاری کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے۔ عطا تارڑ ضمنی الیکشن کے حوالے سے بہت متحرک تھے۔

Related Posts