پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے،احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے، احسن اقبال
تحریک عدم اعتماد پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی قوم اس کو معاف نہیں کرے گی۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ ہوچکا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا۔

 لاہور میں 23 مارچ کے روز علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو ایک خواب کی قرارداد پاس کی گئی، مسلمانوں نے اپنی جدوجہد سے قلیل ‏عرصے میں ملک حاصل کیا پاکستان میں 22 کروڑ کے لوگوں کا ووٹ محفوظ نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے فیصلہ ہوا تھا امید ہے ‏پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کا احترام کرے گی لیکن جس نے بھی پی ڈی ایم کو نقصان ‏پہنچایا قوم انھیں معاف نہیں کرے گی۔

بنگلا دیش کا ذکر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج بنگلادیش والے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اس لیے ہم کو پیچھے چھوڑ دیا کیوں کہ وہاں کی عوام نے ووٹ کو عزت دینا سیکھ لیا ہے۔ پہلے بھی ووٹ کو بے توقیر کیا گیا تھا تو ملک دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کے سربراہ نے ‘رینٹ اے کراؤڈ’ کا کاروبار شروع کردیا ہے، شبلی فراز

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے جو گفتگو کی ہم نے اس پر تبصرہ نہیں کیا کیونکہ ہمارا ہدف ‏عمران خان ہے ، ذاتیات پرجانے اور بیان بازی سے پرہیز کریں گے۔

Related Posts