اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ذرائع کے مطابق انہو ں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے لوگوں سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ پاسیٹیو آیا ہے- میں گھر میں 14 دن قرنطینہ میں رہونگا- دوستوں اور خیرخواہوں سے درخواست ہے کہ جلد صحتیابی کے لئے دعا فرمائیں! اللہ تعالی سب کو اس وبا سے محفوظ رکھیں آمین!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 10, 2020