کراچی: حکومت کے خلاف مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا قافلہ آج کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔
قافلہ مسلم لیگ ن ہاؤس کارساز سے روانہ ہوگا جبکہ کراچی ٹول پلازہ پر دیگر کارکنان بھی اس میں شامل ہوں گے۔
پارٹی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ 23 مارچ کو سندھ کے نوشہرہ فیروز میں قیام کرے گابعد ازاں سندھ کا قافلہ بعد ازاں 24 مارچ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
مزید پڑھیں:تحریکِ عدم اعتماد، یہ کیس وزیر اعظم کے ترجمانوں نے خراب کیا۔اعتزاز احسن