شعبان کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعبان کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
شعبان کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبان کا چاند تین مارچ 29 رجب کو نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان 1443ھ کا چاند 4 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح یکم شعبان 5 مارچ بروز ہفتہ ہو گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم تاحال شہرمیں موجودہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق سسٹم لاہور میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چاند کی سیر کے خواہشمند ہوشیار، خلائی سفر خون کی کمی کا باعث ہے۔ماہرین

گزشتہ روز لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے سے شہر کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں بھی بہتری سامنے آئی۔

Related Posts