اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں اور شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بعض علاقوں میں آندھی کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش اور طوفانِ بادوباراں کی توقع ہے۔
پیشگوئی کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم اگلے 24 گھنٹوں تک خشک رہے گا۔ دوسری جانب اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
اتوار کی صبح اسلام آباد میں 11 ڈگری ، لاہور اور پشاور میں 16 ، کراچی میں 20 ، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں 8 ، مری 3 جبکہ مظفر آباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔