اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش جبکہ لاہور میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جون کے دوران ملک میں معمول یا معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ جون کے موسمیاتی جائزے کے مطابق سندھ، جنوبی بلوچستان، وسطی اور جنوبی خیبر پختونخوا میں معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں معمول سے کچھ کم بارشیں ہوسکتی ہیں۔
پاکستان میں اب جانوروں کی شناخت منفرد ایپ کی بدولت ممکن ہوسکے گی
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے تھوڑا زیادہ رہ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ موجودہ موسمیاتی صورتحال بارشوں، آندھی گرج چمک، کبھی کبھار ژالہ باری کیلئے موزوں ہیں، ان موسمی حالات میں فصلوں، انفرااسٹرکچر اور تعمیرات کیلئے نقصان کا اندیشہ رہے گا۔