کراچی میں شدید گرمی کی لہر، آئندہ ہفتے ہیٹ ویو، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

heatwave in karachi
کراچی میں سخت گرمی پڑے گی،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو 5 مئی سے شروع ہوکر8 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی میں خشک ہواؤں سے درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے اور شہر میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متوقع ہیٹ ویو کے حوالے سے شہر ی اداروں کو صحت کی تمام سہولیات کے حوالے سے الرٹ کردیا ہے تاکہ وہ ضروری انتظامات کرسکیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کے روز کراچی میں پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ آج سہ پہر ہوا میں 63 فیصد نمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دریں اثنا ء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: 12 سے 3 بجے تک کرفیو، سندھ میں کاروبار زندگی منجمد، شہری گھروں میں محصور

کراچی کو خاص طور پر پچھلے دو سالوں سے لگاتار ہیٹ ویوز کا سامنا ہےجبکہ پچھلے سال کراچی میں ہیٹ ویوز کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا تھا جس نے شہریوں کے معمولات کا شدید متاثر کیا تھا۔

جون 2015 میں پاکستان میں ہیٹ ویو کے دوران تقریبا 1200 افراد لقمہ اجل بنے تھے اورسیکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے۔

Related Posts