اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کو ایک بار پھر خبردار کررہا ہوں کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی پرجان بوجھ کرفائرنگ کی گئی۔ بھارت نے قوام متحدہ کے نشان، نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کونشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی پرفائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان بھارت کے اس رویے کی شدیدمذمت کرتاہے۔وزیر اعظم نے باور کرایا کہ پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔
In complete violation of int law, India's delib firing at LoC on UNMOGIP vehicle, despite clear UN markings & flying blue UN flag, shows India's total disregard for all int norms of acceptable state behaviour & respect for int law & UN. Pak strongly condemns this rogue behaviour.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 20, 2020