وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کو فلاحی مملکت میں تبدیل کرنے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کو فلاحی مملکت میں تبدیل کرنے کا عزم
وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کو فلاحی مملکت میں تبدیل کرنے کا عزم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کوریاست مدینہ کی قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے مطابق فلاحی مملکت میں تبدیل کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج لاہورمیں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے انتہائی اہم مرحلہ ہے کیونکہ مافیا کوقانون کے دائرے میں لانے کے لئے ان کے خلاف جنگ شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پناہ گاہوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے اسکیم کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص اعانت کے بڑے منصوبے کورواں برس جون میں غربت سروے مکمل ہونے کے بعد شروع کیاجائے گا۔

وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور محدود آمدن والے لوگوں کے لئے کم قیمت گھروں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے رہن رکھنے کے قانون کی منظوری کے بعد قرض حاصل کرنے کی ضمانت کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

عمران خان نے تعمیرات کے شعبے میں سرگرمیوں میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں کی یکساں فراہمی کے لئے مصروف عمل ہے۔

مزید پڑھیں: تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے عید کے بعد رجسٹریشن شروع ہو گی، اسد عمر

Related Posts