اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یومِ عاشور کے موقعے پر ملک میں امن و احترام ملحوظِ خاطر رکھنے پر میں اپنی پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے یومِ عاشور کے موقعے پر ایسے فتنہ گر عناصر کی شر انگیزیاں میرے علم میں لائی گئیں جنہوں نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شر پسندوں کے اِس گروہ سے میں اب نہایت سختی سے نمٹوں گا۔
یومِ عاشور کے موقع پر ملک میں امن و احترام ملحوظِ خاطر رکھنےپر میں اپنی پوری قوم کا مشکور ہوں۔ تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شرانگیزیاں میرےعلم میں لائی گئیں جنہوں نےاس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانےکی کوشش کی۔ شرپسندوں کےاس گروہ سےاب میں نہایت سختی سےنمٹوں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2020
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو فرقہ وارانہ تقسیم سے خطرہ ہے۔فواد چوہدری