کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے تھے کے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا، 70 برس سے ملک میں بجلی مہنگی نہیں ہوئی انہوں نے بجلی مہنگی کی ہے۔مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں؟
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف بلاول بھٹو کے ساتھ عوامی سمندر ہوگا اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے گنے چنے لوگ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا مارچ عوامی مارچ ہے۔
نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور بد عنوانی ہے، مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں؟ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب تیل سستا تھا تو انہوں نے اسٹور نہیں کیا بلکہ آئل کمپنیز کو بھی نہیں کرنے دیا۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نوکریاں ہمیشہ میرٹ پر دیتی ہے۔سعید غنی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں دو باتیں کرنا چاہتا ہوں، مجھے آصف زرداری صاحب نے کہا کہ یہ اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر ہونی چاہیئے۔
پھر15 دن بعد دوبارہ آصف زرداری صاحب نے مجھے کال کی کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں ٹرانسپیرنسی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں لوگ کام کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں بچیوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں، حلیم عادل شیخ