حکومت کو زبردست سبکی کا سامنا، مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں لانچ کیا گیا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ویب سائٹ انتظامیہ نے اگلے ہی دن معطل کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا تھا اور اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کر دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا گیا ہے۔
مگر یہ ٹوئٹر ہینڈل ٹوئٹر انتظامیہ کو ایک آنکھ نہیں بھایا، چنانچہ لانچ کرنے کے اگلے ہی دن اسے معطل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن ابوبکر عمر نے اکاؤنٹ کی معطلی کی وجہ بتا دی۔
فوکل پرسن ابوبکر عمر نے کہا کہ یہ ایک تصدیقی مسئلہ ہے، ٹوئٹر کو تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے لیے ایک آئی ڈی کی ضرورت ہے، اسے جلد ہی فراہم کر دیا جائے گا۔‘
۔