وزیراعظم نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وفاقی و صوبائی حکام سے آج ہی ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں، پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں ہیں۔ تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں پولیو کا تیرہواں کیس رپورٹ ہوگیا

دوسری جانب فارما انڈسٹری کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

Related Posts