اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ زلزلہ زدگان سے اظہارِ ہمدردی کیلئے برادر اسلامی ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ ترکی جانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی اِس گھڑی میں ترکی کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
عمران خان کی ایک بات مانی تو دوسرا مطالبہ کریگا۔سعد رفیق
گزشتہ برس پاکستان میں سیلاب کے باعث 1 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا جس کے دوران مسلم ممالک بشمول ترکی نے پاکستان کیلئے امداد روانہ کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان سے بھی گزشتہ روز آنے والے ترکی کی تاریخ کے بد ترین زلزلے کے دوران ترک عوام کی امداد کیلئے امدادی سامان اور ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ آرمی چیف نے بھی 2 دستے روانہ کردئیے۔
دورۂ ترکی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ متعلقہ حکام نے دونوں وزراء کے دورۂ ترکی کی تیاریاں شروع کردیں۔