اسلام آباد: پاکستان اور ترکی اپنے باہمی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف ترکی کے دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ ترکی کا پہلا دورہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دفترِخارجہ نے وزیر اعظم کے دورۂ ترکی کے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان وہ پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے عہدہ سنبھالنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ عید الفطر کے موقعے پر بھی دونوں سربراہانِ مملکت نے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔
آصف زرداری کے بہنوئی کے پروٹوکول کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا