وزیراعظم عمران خان کل کابل کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کل کابل کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان کل کابل کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل کابل کادورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل کابل جائیں گے، اپنے دورے میں عمران خان،افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے، یہ دورہ ایک روزہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم کے وفد میں کئی اہم وزرابھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے لئے تعاون پر غور ہوگاجبکہ سیاسی، سیکیورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں پاک افغان تعلقات کومضبوط بنانیاورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت کایقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت کوششوں سے امریکا طالبان امن معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے اقدامات کی تعریف کی اور جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئے تمام افغان جماعتوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزکوتاریخی موقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔

وزیراعظم نے افغانستان کے دورے کی دعوت پرصدراشرف غنی کاشکریہ اداکیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جلدافغانستان جائیں گے۔

Related Posts