ملکی سیاست پر تبادلۂ خیال، وزیر اعظم پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت آج کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی سیاست پر تبادلۂ خیال، وزیر اعظم پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت آج کرینگے
ملکی سیاست پر تبادلۂ خیال، وزیر اعظم پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت آج کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور مشاورت کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکمراں اتحاد اور پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج ہوگا جس میں الیکشن کمیشن کے گزشتہ روز سامنے آنے والے فیصلے اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

دبئی جانے والے نجی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ دیا کہ تحریکِ انصاف پر بیرونِ ملک سے فنڈنگ ثابت ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے اپنے اکاؤنٹس چھپائے جس سے آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس پر پارٹی کو نااہل کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو تحریکِ انصاف کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ پر بھی تحقیقات کرنی تھیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دے کر جانبداری سے کام کیوں لے رہا ہے؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی شکست کی غمازی کرتا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے سے قبل ہی کمیشن پر زور دیا تھا کہ تحریکِ انصاف کے خلاف گزشتہ 8سال سے التوا کا شکار ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔ 

Related Posts