وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں قومی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی  کا  انسدادِ دہشت گردی جاری رکھنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں آج دئیے جانے والے دھرنے کے متعلق بھی تبادلۂ خیال  کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت 7 روز قبل کرنا تھی، تاہم بعض وجوہات کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ 

گزشتہ ماہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اس دوران ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپریل کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41 واں اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، شعبۂ اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ اور داخلہ کے وزرا شریک ہوئے تھے۔

Related Posts