مہنگائی کا چیلنج، وزیر اعظم کی زیرصدارت معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی پر قابو پانے کا چیلنج، وزیر اعظم نے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
مہنگائی پر قابو پانے کا چیلنج، وزیر اعظم نے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: ملک کے نومنتخب وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی کے خلاف کام شروع کردیا۔ شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ماہرین کے ہنگامی اجلاس میں ملک کو درپیش موجودہ سنگین معاشی ا قتصادی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف معاشی ماہرین کی آراء کی روشنی میں اہم فیصلے کریں گے جبکہ تاحال وزارتِ خزانہ سمیت ملک کی دیگر اہم وزارتوں پر وزراء کا تقرر نہ ہوسکا۔

شعبۂ خزانہ و اطلاعات سمیت دیگر وزارتوں پر سیاسی شخصیات کا تقرر عمل میں لانے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری میں حکمراں سیاسی جماعت ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے اراکین نے ووٹ دئیے۔

متحدہ اپوزیشن نے ملکی امور مشاورت کے ساتھ چلانے کیلئے متفقہ طور پر سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

آج وزیر اعظم شہباز شریف اتحادی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی وزارتوں کیلئے نام دینے پر غور کر رہی ہیں۔ 

 

Related Posts