وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں ایل ڈی اے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to perform groundbreaking of LDA City Naya Pakistan apartments today

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے اور اپنے دورے کے دوران نیا پاکستان ایل ڈی اے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی،وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر ہائوسنگ ، شہری ترقی و صحت عامہ میاں محمود الرشید کے مطابق ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان منصوبے کے تحت لاہورمیں مجموعی طور پر 35000 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے اور 4000 اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے آج سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔

مزید پڑھیں:نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں آپ گھر کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

محمود الرشید کا کہنا ہے کہ محکمہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے سستی رہائش کے قواعد نافذ کیے ہیں جس کے تحت نجی شعبے میں کوئی بھی ڈیولپر ہاؤسنگ اسکیم کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ درخواست جمع کروانے کے بعد 60 دن کے اندر اس منصوبے کی منظوری دی جائے گی اور نجی ڈیولپر کو مختلف خدمات میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بدلے میں ڈیولپر اس اسکیم میں 20 فیصد کم لاگت ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کرے گا۔

وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق یہ منصوبے گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ ملک کی کم آمدنی والے آبادی کو مکانات کی فراہمی کی جاسکے۔

Related Posts