آئندہ چار سالوں کے لئے 30 ارب پر محیط ہنرمند جوان پروگرام کا باقاعدہ اجراءکل کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan-10
Imran-Khan-10

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو بتایاگیا ہے کہ آئندہ چار سالوں کے لئے تیس ارب پر محیط ہنرمند جوان پروگرام کا باقاعدہ اجراءکل جمعرات کو کیا جائیگا، ہنرمند جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ’ہنرمند جوان ‘‘پروگرام پر بریفنگ کا اہتمار کیاگیا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے موجودہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے مختلف پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ان پروگراموں میں نوجوانوں کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے پیشہ وارانہ پروگرام، اسٹارٹ اپ اور انٹرن شپ جیسے پروگرام شامل ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ آئندہ چار سالوں کے لئے تیس ارب پر محیط ہنرمند جوان پروگرام کا باقاعدہ اجراء(آج) جمعرات کو کیا جائیگا۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم کو وزارت تعلیم، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سنٹر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ’’ہنر مند جوان ‘‘اور ’’اسٹارٹ اپ‘‘پروگرام کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا۔

وزیر ِ تعلیم نے بتایا کہ ہنر مند جوان پروگرام کا پہلا فیز بیس ماہ پر مشتمل ہوگا اور اس پر تقریبا دس ارب روپے لاگت آئیگی اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا، انکی صلاحیتیوں اور استعداد میں اضافہ کرناہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے صوبائی پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ

اس کے علاوہ نوجوانوں میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ہنر کے حوالے سے کوالٹی میں بہتری، بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹینڈرز کو یقینی بنانا اور نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے اور انکی تکنیکی صلاحیتیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے روابط اور لنک قائم کرنا ہے۔

استعدادِ کار میں اضافے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ہنرمند جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

ان میں سے پچاس ہزار نوجوانوں کو جدید ترین صلاحیتیوں جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ وغیرہ جیسے جدید علوم شامل ہیں ان میں تربیت دی جائے گی۔

پچاس ہزار جوانوں کو ٹیوٹا کے اداروں میں رسمی شعبوں میں (آٹو مکینک، پلمبر وغیرہ) تربیت دی جائے گی، بیس ہزار نوجوانوں کو اپرنٹس شپ جبکہ پچاس ہزارایسے نوجوانوں کو کہ جن کو پہلے سے مختلف ہنر میں عبور حاصل ہے انکو جانچ کے بعد سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے تاکہ انکی صلاحیتیوں کے حوالے سے انکے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہو۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور ٹیوٹا کے دو ہزار اداروں کی اکریڈیٹیشن کی جائے گی، پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے معیار مقرر کیے جائیں گے تاکہ ملک میں پیشہ وارانہ تعلیم کا یکساں نصاب و معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہنر اور پیشہ وارانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے پچہتر(75)سمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ستر (70)مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ دوست ملکوں کے اشتراک و معاونت سے پانچ سنٹر آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے، ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

Related Posts