اسلام آباد: مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے اہم صاف و سرسبز پروگرام کے تحت کلین گرین پاکستان انڈیکس ملک بھر میں شروع کیا جارہا ہے، جس کی افتتاحی رونمائی وزیر اعظم عمران خان25نومبر کوکریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں مشیر ملک امین نے کہا کہ25نومبر کو ملک بھر کے 19شہروں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کاآغاز کیاجائے گا۔
ملک امین کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 19شہروں میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس مہم کاافتتاح کریں گے جس کے تحت پاکستان میں آلودگی، پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی، اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابوپایاجاسکےگا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا، وزیراعظم